حمد خدائے عزوجل ⁓ شبنم کمالی

مصنف کے حالات

 اردو شاعری میں ایک معتبر نام شبنم کمالی کا ہے۔ ان کا تعلق ریاست بہار سے ہے۔ ان کا اصل نام مصطفی رضا ہے۔ شبنم اسکا تخلص نام ہے۔ یہ 22 جولائی 1938ء کو پکھریرا ضلع سیتامڑھی میں پیدا ہوئے۔ اور اس کا انتقال سال 2006 ء میں ہوا۔

ان کی تخلیقات میں “انوار عقیدت”، ” ریاض عقیدت”، “ضیاۓ عقیدت” ،”فردوس عقیدت”  اور “صہباۓ عقیدت” مشہور ہیں۔ نعتیہ شاعری کے مجموعے زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ نظموی اور غزلوں کے مجموعے بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔ نصاب میں شامل یہ حمدجس کا عنوان ” حمد خدائے عز و جل” ہے  جناب شبنم کمالی کی ہی تخلیق ہے۔

شبنم کمالی کی زندگی کا بیشتر حصّہ وعظ و تبلیغ اسلام اور مذہبی اقدار کی تلقین میں گزرا۔ وہ اللہ اور اس کے رسول کے عاشق صادق تھے۔ چنانچہ ان کا  تقاریر ہو یا شاعری تخلیقات، دونوں میں انہوں نے اپنے پھر پور والہانہ جذ بات کا اظہار کیا ہے۔

خلاصہ😍

زیرنظر حمد میں خدا کی بارگاہ میں عقیدت اور محبت کا اظہار ہے۔ ہم یہ جانتے ہیں کہ خالق  کی ستائش الفاظ میں ممکن نہیں لیکن پھر بھی بندہ اس بات کی کوشش کرتا ہے کےاس کی حمد و ستائش میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ اللہ دونوں جہاں کا خالق ہے۔

اس کی ذات پاک ہے۔ اس کی دوسری مثال نہیں دی جا سکتی ہے۔ دونوں جہاں کا خدا ہی رذق دیتا ہے یا پہنچا تا ہے۔ موت و حیات کا مالک وہی ہے۔ پوری دنیا میں چاروں طرف اسی کا جلوہ نظر آتا ہے۔ اسی کا حسن چاروں طرف پھیلا ہوا ہے۔ زندگی کا سارا نظام اسی نے مرتب کیا ہے۔ عقل و الے تیری جات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ دونوں جہاں تیری کیفیت سے واقف ہے۔ اندھیری دنیا میں مجھے تیری روشنی کی تلاش ہے۔ اپنے لطف و کرم کی ایک نظر ادھر بھی کر دے مولا ۔ ہمارے نیک مقصد کو کامیاب بنا۔ تیرے حضور میں میر ا خاص مدعا یہی ہے۔

:مختصر سوال

سوال: حمد کسے کہتے ہیں پانچ جملوں میں لکھیں؟

جواب: حمد مشہور شعری صنف ہے۔ حمد میں خدا کی صفائی کا بیان ہوتا ہے۔ اس میں خدا سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ حمد کے اشعار میں اس ذات واحد کی صفات کو بیان کیا جاتا ہے۔ خدا کی صفات کی کوئی حد نہیں۔

سوال: حمد ،منقبت اور قصیدہ میں کیا فرق ہے؟

جواب: حمد میں خدا کی صفات کا بیان ہوتا ہے۔ جبکہ منقبت میں بزرگان دین اور خلفائے راشدین کی تعریف و توصیف کی جاتی ہے۔ اور  قصیدے میں بادشاہ،  رئیس اور امیر و عمرہ   کی مدح کی جاتی ہے۔

سوال: حمد اور نعت میں بنیادی فرق کیا ہے؟

جواب: حمد میں خدا کی صفات کا بیان ہوتا ہے جبکہ نعت میں خدا کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  کی تعریف و توصیف بیان کی جاتی ہے۔ دونوں میں یہی بنیادی فرق ہے۔

error:
Scroll to Top